خانہ فرھنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائر یکٹر جنرل ڈاکٹر عباس فاموری کی اسلامیہ کالج یونیورسٹی
- Apr 16, 2018
- 1 min read
بروز جمعرات 05/04/2018 کو خانہ فرھنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائر یکٹر جنرل جناب ڈاکٹر عباس فاموری نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورکے ایڈشنل وائس چانسلر جناب ڈاکٹر نوشاد خان سے ملاقات کی اور اس دوران کالج کے پروفیسرز اور غیرملکی زبانوں کے شعبوں کی انتظامیہ بھی شریک تھے ۔ فریقین نے فارسی شعبے کے قیام کے علاوہ فارسی ادب و زبان کے فروغ کے لئے باہمی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ اس موقع پر ایرانی خانہ فرھنگ کے سربراہ نے کہا کہ اسلامیہ کالج اور خانہ فرھنگ کے درمیان قریب 50 سال کے تعلقات ہیں. انہوں نے اسلامیہ کالج پشاور یونیورسٹی اور ایرانی جامعات بشمول مشہد یونیورسٹی کے درمیان تعاون بڑھانے کا مطالبہ کیا. اسلامیہ کالج کے نائب سربراہ نے کہا کہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور ایران کے اعلی تعلیمی مراکز بالخصوص جامعہ مشہد کے ساتھ تعاون کے لئے آمادہ ہے.انہوں نے مزید کہا کہ اسلامیہ کالج میں فارسی شعبے کے قیام کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اس مقصد کے لئے ہم ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان سے فوری طور پر این او سی بھی لیں گے۔










Comments