top of page

یونیورسٹی اسلامیه کالج پیشاور میں فارسی کا اجرا

  • Dec 30, 2018
  • 1 min read

پاکستان کے شہر پشاور میں ایران کے خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر جنرل عباس فاموری اور پشاور کی اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر حبیب احمدنے اس یونیورسٹی میں ایران شناسی کا شعبہ قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

پشاور میں ایران کے خانہ فرہنگ کے سربراہ عباس فاموری اور پشاور اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر حبیب احمد نے اپنی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی توسیع خاص طور پر دونوں ملکوں کے درمیان اعلی تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی-

اس ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں فارسی زبان سکھانے کی کلاس بھی شروع کی جائے گی۔

عباس فاموری نے اس ملاقات میں کہا کہ دونوں ملکوں کے ثقافتی تعلقات میں توسیع، ثفافتی و تمدنی اشتراکات سے نئی نسل کو باخبر کرنا اور ایران و پاکستان کی علمی اور ثقافتی شخصیات کو متعارف کرایا جانا ضروری ہے۔


 
 
 

Comments


FOLLOW ME

  • Black Facebook Icon
  • Black Twitter Icon
  • Black Instagram Icon
  • Black Pinterest Icon
  • Black YouTube Icon

STAY UPDATED

POPULAR POSTS

TAGS

© 2017 by Web Master Shabbir Ahmad Shigri

bottom of page