top of page

سیتی گلبهار کالج پشاور میں فارسی کلاسز کا اجرا

  • Jan 4, 2019
  • 1 min read

پشاور میں قائم ایرانی خانہ فرہنگ کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج سٹی گلبہار برائے گرلز میں اس کورس کا آغاز کردیا گیا ہے. فارسی زبان کلاس کے دوسرے دور میں 24 طالبات ہیں مگر اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی کالج کی دوسری طالبات بھی فارسی زبان سیکھنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کررہی ہیں. اس موقع پر خانہ فرہنگ ایران پشاور کے کے ڈائریکٹر جنرل عباس فاموری نے فارسی زبان سیکھنے والے طالب علموں کو فارسی زبان کی روایات سے روشناس کروایا.انہوں نے کہا کہ اسلامی زبانوں میں فارسی زبان اس خطے میں ایک اہم زبان مانی جاتی ہے. اس تقریب میں گورنمنٹ ڈگری کالج سٹی گلبہار کی پرنسپل 'طاہرہ جمال' نے ڈاکٹر عباس فاموری کا شکریہ ادا کیا اورفارسی کورس کے آغاز پر اپنی خوشی کا اظہار کیا. یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سالوں میں پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی فارسی زبان کے متعدد کورسز کا انعقاد کیا گیا ہے. اور 3 روز میں پشاور کا یہ دوسرا کالج ہے جہاں خانہ فرھنگ پشاور کے تعاون سےفارسی زبان کا اجرا کیا گیا ہے۔



 
 
 

Comments


FOLLOW ME

  • Black Facebook Icon
  • Black Twitter Icon
  • Black Instagram Icon
  • Black Pinterest Icon
  • Black YouTube Icon

STAY UPDATED

POPULAR POSTS

TAGS

© 2017 by Web Master Shabbir Ahmad Shigri

bottom of page