خانہ فرھنگ ایران پشاور میں آرٹسٹ غزالہ سرفرازکی اسلامی پینٹنگز کی نمائش کا انعقاد
- Jan 4, 2019
- 1 min read
امام خمینی ؒ ہال خانہ فرھنگ ایران پشاور میں آرٹسٹ غزالہ سرفرازکی اسلامی پینٹنگز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اس نمائش کا افتتاح وزیر کلچر و سیاحت کے معاون شہباز خان نے اس نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خانہ فرھنگ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عباس فاموری اور قونصل جنرل ایران پشاور آقائ بیگی، اور مشہور آرٹسٹ استاد جهان ذیب، اباسین آرٹ سینٹر کے چئیرمین خواجہ نسیم، آرٹ سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور طلبا، پشاور کی یونیورسٹیز اور اسلامیہ کالج کے طلبا اور دیگر افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس نمائش میں 45 فن پارے زمین کی طبعیت اور25 فن پارے اسلامی آرکیٹیکچرل آرٹ کے موضوع پر نمائش کے لئے رکھے گئے تھے۔یہ نمائش 3 دن جاری رہی۔
اس نمائش کے ساتھ آرٹ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے استاد سمیعاللہ کے توسط سے خطاطی اور پینٹنگ کی ورکشاپ بھی کرائی گئی۔



Comments