خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عباس فاموری کی آقای نظام داورسے ملاقات
- Dec 13, 2018
- 1 min read
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عباس فاموری کی صدر ایشا و یورپ امن آرگنائزیشن وزیرستان جنوبی آقای نظام داورسے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے فرہنگی تعلقات میں اضافے اور وزیرستان میں ایرانی فلم فیسٹیول کے انعقاد پر بات چیت ہوئی۔
آقائی نظام داور نے کہا کہ چونکہ جنوبی وزیرستان کی سرحد افغانستان سے ملتی ہے اس لئے وزیرستان کے مقامی افراد فارسی زبان سیکھنا چاہتے ہیں۔ وہاں فارسی زبان کے پرائیویٹ اسارذہ بھی موجود ہیں اور اس کام کے لئے کتابوں کی ضرورت ہوگی۔خانہ فرہنگ نی جانب سے اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کتابیں انھیں مہیا کردی گئیں۔


Comments