خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عباس فاموری اور زرعی یونیورسٹی پشاورکے استاد ڈ
- Dec 13, 2018
- 1 min read
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عباس فاموری نے زرعی یونیورسٹی پشاورکے استاد ڈاکٹرمراد علی طورو سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران میں ملاقات کی۔ بات چیت میں باغبانی اور زراعت کے شعبوں کے روابط پر بات ہوئی۔ ڈاکٹر مراد علی طورو سات ماہ قزوین (ایران) کی یونیورسٹی میں زبان و ادبیات فارسی کے طالب علم رہ چکے ہین۔ اور زرعی یونیورسٹی کرج اور علامه طباطبایی یونیورسٹی تہران کا بھی دورہ کر چکے ہین۔انھوں نے زرعی یونیورسٹی پشاور اور ایران کی یونیورسٹیز کے تعلیمی وفود کے تبادلے کے بارے میں خواہش ظاہر کی۔


Comments