top of page

ایران کا پستہ دنیا بھر میں معروف ہے

  • Apr 12, 2018
  • 1 min read

ایران میں گذشتہ سالوں کی نسبت پستہ کی پیداوار میں تیزی سےاضافہ ہورہا ہے۔

2005 میں ایران میں پستہ کی پیداوار ایک لاکھ نوے ہزار ٹن تھی جبکہ امریکہ میں ایک لاکھ چالیس ہزار ٹن پستہ کی پیداوار تھی۔ اس لحاظ سے پستہ کی پیداوار کے حوالے سے ایران دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔

ایران میں پستہ کی پیداوار کے حوالے سے ضلع انار، رفسنجان، دامغان، قزوین، یزد، سیرجان اور بابک قابل ذکر ہیں جبکہ ایران میں پستہ پیدا کرنے والا سب سے بڑا شہر رفسنجان ہے۔

قابل ذکر ہے کہ معیار کے حوالے سے ایران کا پستہ دنیا بھر میں معروف ہے اس لئے ایران پستہ کی برآمدات سے وسیع زرمبادلہ حاصل کرتا ہے۔

اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے ایران باہر کی دنیا کو پستہ بیچنے سے قاصر تھا لیکن عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے تاریخی معاہدے کے بعد ایک بارپھر ایران پستہ برآمد کررہا ہے۔ اس لئے اس سال پستہ کی فصل کو دیکھتے ہوئے تخمینہ لگایا گیا ہے کہ پستہ کی پیداوار تین لاکھ ٹن سے بڑھ جائے گی۔ گذشتہ سال ایران نے 250 ملین کا پستہ برآمد کیا تھا۔



Comments


FOLLOW ME

  • Black Facebook Icon
  • Black Twitter Icon
  • Black Instagram Icon
  • Black Pinterest Icon
  • Black YouTube Icon

STAY UPDATED

POPULAR POSTS

TAGS

© 2017 by Web Master Shabbir Ahmad Shigri

bottom of page